14 دن مفت · کارڈ نہیں چاہیے
نئے اکاؤنٹ سے پہلے چھپے ہوئے بل تک — عام طور پر 15 منٹ سے کم۔
قدم 1
سائن اپ کا صفحہ کھولیں اور بھریں: دکان کا نام، کاروبار کی قسم، شہر، آپ کا نام، موبائل / واٹس ایپ نمبر، یوزر نیم اور پاس ورڈ (کم از کم 8 حروف)۔ چاہیں تو دکان کا اپنا پتہ بھی چن لیں (جیسے alikiryana.digital-karobar.com) — خالی چھوڑیں تو ہم خود بنا دیتے ہیں۔ 14 دن کی مفت آزمائش فوراً شروع۔
مفت اکاؤنٹ بنائیں →قدم 2
سائن اپ کے بعد آپ کی دکان ویب ڈیش بورڈ پر کھل جاتی ہے۔ تین چیزیں لکھ لیں — ہر فون اور کمپیوٹر پر چاہئیں گی: شاپ کوڈ (DK-…، اوپر بائیں طرف دکان کے نام کے نیچے)، یوزر نیم اور پاس ورڈ۔
ویب پر لاگ انقدم 3
اینڈرائیڈ فون / ٹیبلٹ: ہماری ویب سائٹ سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ کاؤنٹر کا کمپیوٹر: ونڈوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپ پلے اسٹور پر نہیں — پہلی بار فون یا کمپیوٹر "unknown app" کی وارننگ دے سکتا ہے؛ ڈاؤن لوڈ کے صفحے پر لکھا ہے بالکل کیا دبانا ہے۔
قدم 4
ایپ کھولیں اور شاپ کوڈ، یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھیں۔ وہی اکاؤنٹ ہر فون، ٹیبلٹ، کمپیوٹر اور ویب پر چلتا ہے۔ بعد میں ملازم بھی جوڑ سکتے ہیں، ہر ایک کا اپنا لاگ ان اور پن۔
قدم 5
دکان میں شروع میں کچھ نمونے کے پروڈکٹس ہوتے ہیں تاکہ آپ فوراً بل بنا کر دیکھ سکیں۔ اپنے پروڈکٹس Products → نیا سے ڈالیں، یا بہت سارے ایک ساتھ Excel / CSV فائل سے۔ بیچنے کی قیمت لکھیں، اور اسٹاک بھی اگر گنتی رکھنی ہے۔
قدم 6
ایپ میں Settings → Printer کھولیں: ونڈوز پر USB تھرمل پرنٹر، اینڈرائیڈ پر بلوٹوتھ پرنٹر، یا نیٹ ورک پرنٹر — اور ٹیسٹ پرنٹ کریں۔ پھر POS کھولیں، چیزیں ٹیپ کریں، پیسے لیں، اور پرچی چھپ جاتی ہے۔ انٹرنیٹ نہ ہو تب بھی بل بنتے ہیں اور نیٹ آنے پر خود چلے جاتے ہیں۔
جی ہاں۔ 14 دن مفت ملتے ہیں، پیکج کے سارے کام کے ساتھ، اور کارڈ نہیں چاہیے۔ پیکج تب چنیں جب آگے چلانا ہو۔
نہیں۔ ایپ بغیر انٹرنیٹ کے بل بناتی رہتی ہے اور نیٹ آنے پر بل خود بھیج دیتی ہے۔
جی ہاں۔ وہی شاپ کوڈ جتنے ڈیوائسز پر پیکج اجازت دے ان پر لاگ ان کریں — ہر بل، اسٹاک اور ادھار ہر جگہ دکھتا ہے۔
ویب ڈیش بورڈ پر دکان کے نام کے نیچے، اور Settings میں۔ اپنے رجسٹر نمبر سے ہمیں واٹس ایپ بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں 0313-0026361 پر واٹس ایپ کریں — ہم قدم بہ قدم رہنمائی کریں گے۔
WhatsApp 0313-0026361